فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر لارجر بینچ تشکیل ، 13 دسمبر کو سماعت کریگا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر 6 رکنی لاجربینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 13 دسمبر کو سماعت کرے گا۔
جسٹس طارق مسعود کی سربراہی میں بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے پر گرفتار عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے کالعدم قرار دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دے دیا تھا۔