اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کر لیا گیا .
ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت یکم جنوری سے ہر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے سالانہ 4 ہزار 350 روپے کٹوتی ہوگی .
سیکریٹری خزانہ مجاہد شیردل کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی منظوری ہوچکی ہے .
ہر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے پریمیئم کی کٹوتی ہوگی، میاں بیوی کے سرکاری ملازم ہونے پر ایک کی تنخواہ کی کٹوتی ہوگی .