سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، کب سنایا جائے گا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ناصر جاوید نے سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کی ، ملزمہ ثمینہ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ملزمہ ثمینہ پر سارہ انعام کے قتل کی معاونت کا الزام ہے تاہم قتل سے متعلق ثبوت ان کی معاونت ثابت نہیں کرتے، جتنی بھی تصاویر پولیس کو ملیں، ان میں ثمینہ کہیں موجود نہیں۔ پراسیکیوشن نے ایک ہی دن ایاز امیر اور والدہ ثمینہ کو مقدمے میں نامزد کیا، وکیل نے والدہ ثمینہ کو بری کرنے کی استدعا کی۔

پراسیکیوٹر نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ طبی رپورٹ کے مطابق سارہ کی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی، شاہ نواز ساری رات سارہ پر تشدد کرتا رہا۔ ان کی موت متعدد فریکچرز اور زخموں کے سبب ہوئی نہ کہ حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔ شاہ نواز اور والدہ ثمینہ کی موجودگی جائے وقوعہ پر ثابت ہو چکی جو انکاری نہیں۔

مدعی کے وکیل نے شاہنواز امیر کیلئے سزائے موت کی استدعا کی۔ سیشن جج ناصر جاوید نے دلائل مکمل ہونےپر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 14 دسمبر کو سنائیں گے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago