جو 3 بار وزیراعظم بن کر فیل ہو چکا ہو وہ چوتھی مرتبہ کیا تیر مارے گا: بلاول

تیمر گرہ (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ رائیونڈ کا وزیراعظم چاہتا ہے اسے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنایا جائے، جو 3 بار وزیراعظم بن کر فیل ہو چکا ہو وہ چوتھی مرتبہ کیا تیر مارے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تیمر گرہ میں بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت انتخابات جیت کر سیاسی انتقام لینا چاہتی ہے، میاں صاحب سب سے پہلے انہی سے لڑ پڑا جنہوں نے اسے دو تہائی اکثریت دلائی تھی۔ 2013 میں نوازشریف پھر انہی سے لڑ پڑا۔ میاں صاحب کو لڑائی کے سبب 10 سال آرام کرنا پڑا۔ میاں صاحب اب بھی انہی سے پنگا لیں گے جو انہیں دو تہائی اکثریت دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقسیم اور نفرت کی سیاست عروج پر ہے، سیاسی اختلافات کی بجائے ذاتی دشمنی پر اتر آئے۔ پی ٹی آئی کے بانی کو جو موقع ملا انہوں نے انتقام لینے میں ضائع کر دیا۔ زمان پارک کے وزیراعظم کے دور میں انتقامی سیاست عروج پر تھی۔ ہم سیاسی دشمنی اور انا کی سیاست کو ختم کر دینا چاہتے ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی، بے نظیر بھٹو ایک نہتی لڑکی ہونے کے باوجود دو آمروں سے ٹکرا گئی۔ عوام سے وعدہ ہے بھٹو کے روٹی ، کپڑا اور مکان کے نعرے کو حقیقت کا روپ دیں گے۔ 8 فروری کو پاکستان کے عوام ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو منتخب کریں گے۔

Recent Posts

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

10 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

7 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago