بولان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ


بولان(قدرت روزنامہ)بولان کے علاقے رند علی میں لغاری کے مقام پر ڈیم تعمیر کرنے والی کمپنی کے سائٹ پر نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد بچھایا تھا جس کی زد میں کمپنی کی ٹریکٹر آ گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکی ۔