عالمی ادارہ صحت کا پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت نے پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی کے شربت میں زہریلی کثافتیں پائی گئیں۔
غیر معیاری سیرپ مالدیپ، نجی سمیت کئی ممالک میں پایا گیا۔ ڈریپ کا کہنا ہے کہ متعلقہ فارماسیوٹیکل کمپنی کاسیرپ سیکشن پچھلے ماہ بند کر چکے ہیں۔
دوسری جانب ڈریپ نے سیرپ بنانے والی تمام فارماسوٹیکل کمپنیوں کو گلیسرین ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے تمام ادویہ سازوں کو گلیسرین اور سوربیٹول ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ترجمان ڈریپ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ گلیسرین اور سوربیٹول کھانسی اور الرجی کا شربت بنانے میں استعمال کی جاتی ہے، سیرپ بنانے والی تمام فارماسوٹیکل کمپنیاں گلیسرین ٹیسٹ کرکے استعمال کریں۔
ترجمان کا کہناتھا کہ جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

Recent Posts

بلوچستان: موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے، صوبے…

13 mins ago

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

24 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

7 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

7 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago