اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کا اگر کوئی لاڈلہ ہے وہ بلاول بھٹو زرداری ہے، نیا لاڈلہ کمروں میں بیٹھ کر صرف میٹنگ پر میٹنگ کر رہا ہے .
سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو لاڈلہ بنانے کوشش کی گئی، 1988ء میں بھی لاڈلے بنانے والو کو دن میں تارے دکھائے .
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2013ء اور 2018ء کے انتخابات میں بھی لاڈلے لائے گئے تھے، لاڈلہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے .
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم منتخب کریں گے، لاڈلے کے لیے انتخابات میں تاخیر کی گئی،بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں یوم تاسیس پر تاریخی جلسہ کیا .
سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ 9 فروری کو سارے لاڈلے ملک سے واپس چلے جائیں گے، لاڈلہ نے 9 فروری کی واپسی کی ٹکٹ کرائی ہوئی ہے .