پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ کے تین ارکان پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن بھی گواہان کی فہرست میں شامل ہیں۔

گواہان کی فہرست میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، بینک و ایس ای سی پی افسران، پٹواری ایسٹ ریکوری یونٹ کے سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کے نام بھی شامل ہیں۔

القادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل افسر بھی نیب کے گواہ ہوں گے۔ نیب نے احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے۔

متعلقہ خبریں