حکومتی نااہلی، سندھ بلوچستان کو ملانے والا پنجرہ پل 15 ماہ بعد بھی تعمیر نہ ہوسکا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع بولان میں سندھ بلوچستان شاہراہ کو ملانے والا پنجرہ پل 15 ماہ بعد بھی تعمیر نہ ہوسکا۔خیال رہے کہ پنجرہ پل اگست 2022ءمیں مون سوں بارشوں کے دوران سیلابی ریلے کی زد میں آنے سے بہہ گیا تھا۔عارضی راستہ بھی سیلابی ریلوں اور بارشوں سے بہتا رہا ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اب پنجرہ پل کی تعمیر کا 50 فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیا ہے، بولان ندی میں 70فٹ کے چار ستون بنائے گئے ہیں جن کے او پر ڈھانچہ بنایا جارہا ہے۔ این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ مارچ تک پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائےگا۔ این ایچ اے حکام کے مطابق130میٹر لمبے پنجرہ پل کی تعمیر پر 50 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، پنجرہ پل کو 70 سے 80 فٹ بلند بنایا جارہا ہے، جس کی وجہ سے ندی کے پانی کے ریلے پل کو نقصان پہنچائے بغیر گزر جائیں گے۔

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

21 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

31 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

33 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

42 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

45 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

55 mins ago