بلوچستان
وزیراعظم پروگرام کے تحت جامعہ بلوچستان لیپ ٹاپس تقسیم میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جامعہ بلوچستان میں وزیر اعظم لیپ ٹاپس کی تقسیم میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ، جس کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ بلوچستان میں لیپ ٹاپس کی تقسیم لیپ ٹاپ کی چوری ، فہرست سے طلبہ کا نام نکالنے کی شکایات پر روک دی گئی۔معاملے کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔جس کے سربراہ ڈین سوشل سائنسز عالم ترین ہوں گے ۔تحقیقاتی کمیٹی ممبران میں پروفیسر نظام الدین بلوچ، ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز، پروفیسر محمد ایوب، محمد سلال خان اور محمد ارشد شامل ہیں۔ کمیٹی طلبا اور طالبات کی شکایات اور تحفظات کا جائزہ لے کر رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کرے گی۔