پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 3 ہزار 730 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم ہوگیا، ایک ہفتے کے دوران 3 ہزار 730 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے میں مارکیٹ 62 ہزار 493 سے بڑھ کر 66 ہزار 223 تک کی سطح پر پہنچ گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگِ میل عبور کیا جس کا 100 انڈیکس 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا تھا۔ اس ہفتے کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید تیزی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں ایک ارب 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 33 ارب 37 کروڑ روپے رہی۔