پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 3 ہزار 730 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم ہوگیا، ایک ہفتے کے دوران 3 ہزار 730 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا .
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے .

گزشتہ کاروباری ہفتے میں مارکیٹ 62 ہزار 493 سے بڑھ کر 66 ہزار 223 تک کی سطح پر پہنچ گئی .
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگِ میل عبور کیا جس کا 100 انڈیکس 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا تھا . اس ہفتے کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید تیزی دیکھنے میں آئی .
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں ایک ارب 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 33 ارب 37 کروڑ روپے رہی .

. .

متعلقہ خبریں