مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ، آئی پی پی نے حلقوں، امیدواروں کی فہرست بنا لی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے حلقوں اور امیدواروں کی فہرست بنا لی .
ذرائع کے مطابق اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، نعمان لنگڑیال پر مشتمل کمیٹی نے فہرست تیار کی .


ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی فہرست آج مسلم لیگ ن کی کمیٹی کو دی جائے گی .
آئی پی پی قومی اسمبلی کی 20 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی فہرست دے گی، قومی اسمبلی کے 19 حلقوں کا تعلق پنجاب اور ایک کا کراچی سے ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی پنجاب اسمبلی کے 44 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش مند ہے .
آئی پی پی کے گزشتہ روز کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں