اب تو معلوم ہوتا ہے کہ مر جائیں تو ہی کیس فکس ہوگا: فواد چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب تو معلوم ہوتا ہے کہ مر جائیں تو ہی کیس فکس ہوگا .
راولپنڈی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی کیسز بھگت رہا ہوں .


انہوں نے کہا کہ ایک کیس ختم ہوتا تو دوسرا بن جاتا ہے .
فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے ڈیوٹی جج غلام مصطفیٰ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا .
واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن نے 29 نومبر کو کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں