مزید 2121 افغان باشندے وطن واپس روانہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز پاکستان سے 2 ہزار121غیر قانونی مقیم افغان اپنے ملک واپس گئے۔
جانے والے2121 افغان شہریوں میں 634 مرد، 498 خواتین اور 989 بچے تھے۔
افغانستان روانگی کے لیے 87 گاڑیوں میں 186خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔
9 دسمبر تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 21 ہزار 101 تک پہنچ گئی ہے۔