مزید 2121 افغان باشندے وطن واپس روانہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے .
گزشتہ روز پاکستان سے 2 ہزار121غیر قانونی مقیم افغان اپنے ملک واپس گئے .


جانے والے2121 افغان شہریوں میں 634 مرد، 498 خواتین اور 989 بچے تھے .
افغانستان روانگی کے لیے 87 گاڑیوں میں 186خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی .
9 دسمبر تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 21 ہزار 101 تک پہنچ گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں