آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکہ روانہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر امریکا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امریکی عسکری اور حکومتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج دورے کے دوران امریکی عسکری وحکومتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف یہ پہلا دورہ امریکا ہے۔