اسلام آباد
بڑی خبر ۔۔عمران خان کیخلاف توشہ خانہ نیب ریفرنس دائر ہونے کا امکان، ثبوت اکٹھے کر لیے گئے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ثبوت اکٹھے کرلیے گئے،بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توشہ خانہ نیب ریفرنس آئندہ چند روز میں دائر ہونے کا امکان ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق تمام تیاری مکمل کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے توشہ خانہ کیس میں تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی ریفرنس میں شامل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بشریٰ بی بی کو نیب نے توشہ خانہ کیس میں 11 دسمبر کو طلب بھی کر رکھا ہے، بشریٰ بی بی کی پیشی کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔