یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں نومبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر8 فیصد اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں نومبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر8 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے .
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق نومبرکے دوران یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 409 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصدزیادہ ہے .


گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 380 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا .
اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر14 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،
اکتوبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 474 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں کم ہوکر409 ملین ڈالرہوگیا .
جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.907 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.281 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 16 فیصدکم ہے .
یادرہے کہ جاری مالی سال کے دوران سمندرپارکام کرنے والے پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 11.045 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے .

. .

متعلقہ خبریں