خصوصی حیثیت بحالی کی درخواستیں مسترد، مقبوضہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے، بھارتی سپریم کورٹ کا متعصبانہ فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تبدیلی سے متعلق متعصبانہ فیصلہ سنادیا، عدالت نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دے دیا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آرٹیکل 370 کی منسوخی کا بھارتی صدر کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے 30 ستمبر 2024 تک مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔
بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق آرٹیکل 370 کے نفاذ کا حکومتی فیصلہ بدنیتی پر مبنی نہیں تھا۔ آرٹیکل 370 کا نفاذ عبوری تھا اور اس کو ہٹانے کا فیصلہ درست تھا، صدر کے پاس آرٹیکل 370منسوخ کرنے کا حق موجود ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ انضمام کے بعد اب جموں وکشمیر الگ ریاست نہیں رہے گی۔ آرٹیکل 370 منسوخی کا فیصلہ قانونی تھا یا نہیں، یہ اہمیت کاحامل نہیں۔ ہر فیصلہ قانونی دائرے میں نہیں آتا، آرٹیکل 370 عبوری تھا مستقل نہیں۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ صدر راج کے تحت لیا گیا ہر فیصلہ قانونی چنوتی کے دائرے میں نہیں آتی۔ آرٹیکل 370 منسوخ کرنے سے قبل آئین ساز اسمبلی کی سفارش لازمی نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 پر 16 روز تک سماعت ہوتی رہی۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے اگست اور ستمبر میں کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago