بلاول بھٹو زرداری کی منگنی کب اور کہاں کس لڑکی سے ہونے جارہی ہے ؟ بڑی خبر آ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کیلئے مبینہ طور پر دلہن کا انتخاب کر لیا گیاہے اور ان کی منگنی 15 یا 16 دسمبر کو ہونے جارہی ہے ۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع نے روزنامہ پاکستان کو بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی منگی ممکنہ طور پر کراچی یا پھر متحدہ عرب امارات میں ہو گی جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں تاہم حتمی مقام ابھی سامنے نہیں آ سکا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری کیلئے دلہن کا انتخاب ان کی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے ملکر کیا ہے اور اس سلسلے میں بختاور بھٹو زرداری کے سسر محمود نے اپنی بہو کی معاونت کی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی ہونیوالی بیوی کا تعلق سندھ سے بتایا جارہا ہے اور ان کا خاندان مستقل طور پر یو اے ای میں مقیم ہے۔ بختاور بھٹو زرداری کی اپنی ہونیوالی بھابھی سے ملاقات بھی یو اے ای میں ہوئی تھی،اس کے بعد آصفہ بھٹو زرداری، صنم بھٹو، فریال تالپور اور چیئرمین کے والد آصف زرداری سب نے ملکر بلاول بھٹو زرداری کیلئے دلہن کا انتخاب کیا،ذرائع کے مطابق منگنی کی تقریب یو اے ای میں ہونے کا قوی امکان ہے اور اس سلسلے میں 15 یا 16 دسمبر کی تاریخ بتائی جارہی ہے۔