مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب
مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خانہ کعبہ میں بارش کے باوجود معتمرین نے عمرہ کی ادائیگی جاری رکھی، بیت اللہ کے صحن مطاف اور حرم کے دیگر حصوں کے علاوہ داخلی اور خارجی راستوں سے پانی کے مسلسل اخراج کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے۔
دوسری جانب مکہ شہر میں موجود نشیبی علاقے موسلادھار بارش کے سبب زیر آب آ گئے۔