اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ لائسنس کے امیدواروں کیلئے اسلحہ چلانے کی تربیت کی شرط عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا .
نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کی درخواستیں دینے والوں کو وفاقی پولیس تربیت دے گی، تربیت کی شرط پوری کیے بغیر لائسنس نہیں دیا جائے گا .
تربیت 3 روز پر مشتمل ہو گی .
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر کا کہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس کے خواہش مندوں کو وفاقی پولیس کی شوٹنگ رینج میں ٹریننگ دی جائے گی .