پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات؛ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کیس پر حتمی فیصلے سے روک دیا


پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس پر الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں انٹراپارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی،
قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف کیس نہیں سن سکتا،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لے سکتا ہے،جسٹس عتیق شاہ نے کہاکہ یہ آپ اب سے کیسے اندازہ لگا سکتے ہیں؟قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہاکہ الیکشن کمیشن اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کررہا ہے،بیرسٹر گوہر نے کہاکہ جس نے پارٹی انتخابات چیلنج کئے وہ پارٹی کا حصہ نہیں ہے،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹراپارٹی کیس پر حتمی فیصلے سے روک دیا،عدالت نے کہاکہ درخواست پر فیصلے تک الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہ کرے۔