توشہ خانہ فوجداری کیس ؛بانی پی ٹی آئی کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیر نے سماعت کی،عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔