پی ٹی آئی کی خدیجہ شاہ کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کی کارکن خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لینے کے بعد کوئٹہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو گرفتار کرکے راہداری ریمانڈ لینے کے لیے درخواست دائر کی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کا دو روز کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔عدالت نے خدیجہ شاہ کو دو روز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
23 2 1 231x300
کوئٹہ پولیس نے درخواست دی کہ ملزمہ کا کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت سے وارنٹ لیا ہے،
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کیس کی سماعت ہوئی ہے ’ ہائیکورٹ نے آج دوپہر تک خریجہ شاہ کو پیش کرنیکا حکم دیا ہے