بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی پیش ہو گئیں، کیا کچھ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی؟


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے نیب راولپنڈی پیش ہو گئیں۔
نجی ٹی وی کےمطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ نیب راولپنڈی میلوڈی پہنچ گئیں، بشریٰ بی بی کو تمام تحائف اور توشہ خانہ کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کا کہا گیا تھا۔
نیب نوٹس میں کہا گیا تھا کہ جب عمران خان وزیراعظم تھے تو بشریٰ بی بی کو غیر ملکی حکمرانوں، معززین نے لاکھوں مالیت کے تحفے دیئے۔ 2019 میں لاکٹ، بالیاں، بریسلٹ 2020 میں نیکلیس، انگوٹھی، بریسلیٹ اور بالیاں تحفے میں ملیں جبکہ 2021 میں گھڑی، انگوٹھی، بالیاں اور نیکلیس تحفے میں دیا گیا۔