ابرار احمد کے متبادل ساجد خان کو آسٹریلیا بھجوانے کی تیاریاں، لیکن پہلے ٹیسٹ میں شامل نہ ہونے کاامکان


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی بولر ساجد خان کو ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا بھجوانے کے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں .
نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ہفتہ وار چھٹیاں ختم ہونے پر ویزہ اور دوسرے انتظامات تیز کر دیئے گئے ہیں، ساجد خان پہلے ٹیسٹ کے لیے سکواڈ کو جوائن نہیں کر سکیں گے .

ساجد خان کو ابرار احمد کے بیک اپ کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے .
خیال رہے کہ ابرار احمد آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ کھیلتے ہوئے پاؤں کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور اب وہ پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں