متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں نے نومبر میں کتنا زرمبادلہ بھیجا ؟ جانیے


دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں نے نومبر میں کتنا زرمبادلہ بھیجا ؟ اس حوالے سےسٹیٹ بینک نے اعدادوشمارجاری کیے ہیں . تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں نومبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر8فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی ہے .

نومبرکے دوران یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 409 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصدزیادہ ہے .
اکتوبرکے مقابلے میں نومبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر14 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، اکتوبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 474ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں کم ہوکر409ملین ڈالرہوگیا . جاری مالی سال کے دوران سمندرپارکام کرنے والے پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 11.045ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے .

. .

متعلقہ خبریں