بنگلہ دیش میں الیکشن بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی، اپوزیشن کی 5شخصیات نے جیل میں دم توڑ دیا


ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش میں الیکشن بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی، وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سربراہی میں اگلے ماہ انتخابات کے انعقاد کے اعلان کیخلاف اپوزیشن جماعتوں اور عوام کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے . تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کی مرکزی اپوزیشن جماعت کے 5 ارکان گزشتہ 2ہفتوں کے دوران جیل میں دم توڑ گئے. مرنیوالے رہنماؤں کےرشتہ داروں اور حکام نے "اے ایف پی" کو بتایا کہ اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات سے قبل ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں.بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) 7جنوری کو ہونے والے الیکشن کا بائیکاٹ کر رہی ہے، کیونکہ موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سربراہی میں یہ الیکشن آزادانہ اور منصفانہ نہیں ہونگے .

. .

متعلقہ خبریں