پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اس سلسلے میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے . کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی پالیسی فریم ورک کے تحت پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ 4 سالہ نئے پروگرام کے لیے مذاکرات شروع کردیے ہیں .

کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی پالیسی فریم ورک کے ذریعے عالمی بینک سے پاکستان کو 8 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے جس میں چند بڑے ترجیحی ایریاز ہوں گے .
وزارت خزانہ حکام کے مطابق یہ سی پی ایس 2025ء سے 2029ء تک کو کور کر سکتا ہے . اب تک ہونے والے مذاکرات میں تاحال پالیسی فریم ورک اور سی پی ایس کی حقیقی میعاد طے نہیں ہوئی .
سی پی ایس مالی سال 2022ء سے 2026ء تک توحتمی صورت اختیار نہیں کر سکا کیوں کہ انتخابات اور نئی حکومت کے قیام میں بہت سا وقت صرف ہوگیا . اب نئی منتخب حکومت آچکی ہے تو یہ عالمی ادارے سے نئے سی پی ایس کےلیے مذاکرات کر رہی ہے تاکہ 4 سے 5 سال کی میعاد کا سی پی ایس آئندہ ایک دو ماہ میں حاصل ہوجائے .
4 سے 5 سال کے لیے سی پی ایس زیادہ تر ترجیحی شعبوں پر فوکس کرے گا اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے تاکہ آئندہ 5 برس کے لیے فنڈنگ کے بڑے شعبوں کے فریم ورک کو حتمی شکل دی جاسکے .

. .

متعلقہ خبریں