فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنادیاگیا


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کرپشن کے مقدمہ میں گرفتارسابق وفاقی وزیر فوادچودھری کو اینٹی کرپشن عدالت پیش کیا گیا۔
سینئر سول جج غلام اکبر نے مقدمے کی سماعت کی ،دوران سماعت اینٹی کرپشن کی جانب فواد چودھری کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئےانہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔
خیال رہے کہ اینٹی کرپشن نے فواد چودھری کے خلاف 29 نومبر کو مقدمہ درج کیا تھا۔