بے قابو کار گہری کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
مانسہرہ(قدرت روزنامہ)مانسہرہ میں بے قابو کار گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے اور 4 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی کےمطابق افسوس ناک حادثہ بالا کوٹ کھلیوان میں پیش آیا جہاں ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب کار کا کنٹرول کھو بیٹھا اور پہاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کار قلابازیاں کھاتی ہوئی کھائی میں گرتی چلی گئی۔
حادثے میں 6 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے 2 موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دیگر 4 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔