خواتین ہوشیار! آپ کے شوہر ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو آپ کے بھی اس مرض میں مبتلا ہونے کے شدید خدشات ہیں


لاہور(قدرت روزنامہ)شادی شدہ حضرات کا ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہونے کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے اور اگر شادی شدہ جوڑے کا ایک فرد اس بیماری میں مبتلا ہے تو دوسرے فرد کے بھی مبتلا ہونے کے شدید خدشات پیدا ہو جاتے ہیں۔
نجی ٹی وی کےمطابق امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ شادی شدہ افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ 9 فیصد زیادہ ہوتا ہے، تحقیق میں ایک ہزار سے زائد برطانوی، 4 ہزار کے لگ بھگ امریکی، چین کے ساڑھے 6 ہزار اور بھارت کے 22 ہزار سے زائد جوڑوں کا جائزہ لیا گیا اور بلڈ پریشر کی تاریخ لی گئی تو پتہ چلا کہ برطانیہ کے 47 فیصد جوڑے بلڈ پریشر سے متاثر تھے، 38 فیصد امریکی، 21 فیصد چینی اور بھارت کے 20 فیصد جوڑے اس مرض میں مبتلا تھے۔
تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ شادی شدہ جوڑے اگر اپنے طرز زندگی میں مثبت تبدیلی لائیں اور صحت مند غذا کا استعمال کریں بلڈ پریشر سے بچا جا سکتا ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کو انسان کا خاموش قاتل کہا جاتا ہے۔