بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت


نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے دفعہ370کی منسوخی کے بارے میں فیصلے کے بعد صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے سرینگر اور مقبوضہ علاقے کے دیگر اضلاع میں بھارتی فوجیوں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے،وادی کشمیر اور جموں خطے کے تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں سڑکوں پر ناکے اوررکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں، وادی میں ہر جگہ بلٹ پروف بکتربند گاڑیاں نظر آرہی ہیں جبکہ ہائی ٹیک سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے۔