فخر زمان نے شاہین آفریدی کو بے خوف کپتان قرار دے دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فخر زمان نے کہا کہ شاہین آفریدی کی کپتانی میں فائٹنگ اسپرٹ ہے، انہوں نے پی ایس ایل کا ٹیم کو ٹائٹل جتوا کر مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو غلط ثابت کر دیا۔
فخر زمان نے کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ شاہین آفریدی کے ہر میچ کے ساتھ قیادت میں بہتری نظر آئی، وہ تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔
اوپنر بلے باز نے کہا کہ لاہور قلندرز کے لئے بہترین پرفارم کیا، کپتان میں یہی بے خوفی ہونی چاہیے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ انہیں جو ٹیم ملے اس میں فٹنس کے مسائل نہ ہوں، نسیم شاہ کی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ میں مشکل ہوئی تھی۔
دورہ نیوزی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اتنی زیادہ کرکٹ کھیلی لی فارم اچھی ہو تو اب کنڈیشنز سے زیادہ فرق نہیں پڑتا،ہم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔