پنجاب حکومت نے مفید مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی لگا دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے مفید مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پرپابندی لگا دی .
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے .


محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک زون قائم کیے جائیں گے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو اسٹاک پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے 4 روز میں حتمی پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، کویت، امارات میں لائیو اسٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے .

. .

متعلقہ خبریں