عوام کیلئے خوشخبری، سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کراچی(قدرت روزنامہ)عوام کیلئے خوشخبری آ گئی، ملک میں سونے کا بھاؤ 1800 روپے گر گیا۔
نجی ٹی وی کےمطابق کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا قیمت گرنے کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 600 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 83 ہزار 128 روپے پر آ گئی۔