انتخابات 2024ء کیلئے ڈی آر اوز، آر اوز کی ٹریننگ کل شروع ہو گی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2024ء کے لیے ڈی آر اوز، آر اوز کی ٹریننگ کل (13 دسمبر) سے شروع ہو گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے ٹریننگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، سینئر افسران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ دیں گے۔
142 ڈی آر اوز کی صوبائی ہیڈکواٹرز میں 16 دسمبر کو ایک روزہ ٹریننگ ہو گی، پنجاب کے 40، خیبر پختون خوا کے 36، بلوچستان کے 36 اورسندھ کے 30ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران شامل ہیں۔
ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل سطح پر 2 روزہ ٹریننگ دی جائے گی، یہ ٹریننگ 13 سے 15 دسمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران مجموعی طور پر 859 ریٹرننگ افسران تربیت حاصل کریں گے۔