راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق وزیرِاعظم عمران خان اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی . خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی .
پی ٹی آئی نے چالان کی نقول، نوٹی فکیشن اور میڈیا رسائی سے متعلق چھ متفرق درخواستیں دائر کیں جنہیں عدالت نے نمٹا دیا . عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم کے لیے بدھ کا دن مقرر کر دیا .
. .