اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان (Imran Khan) نے عدالت سے دھوپ میں بیٹھنے کی درخواست کر دی .
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چالان کی نقول، نوٹیفکیشن اور میڈیا رسائی سے متعلق6 متفرق درخواستیں نمٹادی گئیں .
سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردجرم عائد کرنے کیلئے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی .
سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے کہ ایڈمنسٹریٹیو ایشو ہے، معاملے کو دیکھ لیں گے .
ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹرز ذوالفقار نقوی نے کہا کہ عدالت فردجرم عائد کرنے کی کارروائی مکمل کرے .
جس پر جج نے کہا کہ جوبھی فیصلہ کریں گے میرٹ پر کریں گے،جولوگ جیل میں ہیں اگران کا جرم نہیں بنتاتو رہا ہونا چاہیے .
اس موقع پر وکیل عثمان گل نے عدالت کو بتایا کہ چالان کی مکمل نقول فراہم نہیں کی گئیں .
عدالت نے استفسار کیا کہ نقول کی فراہمی کے بعد 7 دن تھے اعتراض کیوں نہیں اٹھایا؟آپ کو 2 دو مرتبہ کاپیاں فراہم کی ہیں .
انہوں نے کہا کہ جو جائز ریلیف بنتا ہے وہ میں آپ کو دے رہا ہوں .