اللّٰہ نے میرے بھائی اور قائد کو بری کیا، شہباز شریف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے میرے بھائی اور پارٹی قائد کو بری کیا ہے۔
نواز شریف کی العزیزیہ کیس میں بریت پر شہباز شریف نے کہا کہ شرمناک کیسز اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انصاف ملنے میں 7 سال ضائع ہوئے اور ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ ترقی کرے گا۔