کراچی میں فضائی آلودگی ختم ,شہرِ قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 5ویں سے 40ویں نمبر پر کیسے گیا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں


کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں فضائی آلودگی ختم ,شہرِ قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 5ویں سے 40ویں نمبر پر کیسے گیا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں ۔دراصل سمندری ہواؤں کے باعث کراچی میں فضائی آلودگی ختم ہو ئی اور شہرِ قائد دنیا کی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 5ویں سے 40ویں نمبر پر آ گیا۔
“این این آئی ” کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے سے شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث سردی کی شدت کم محسوس ہوتی ہے۔ نمی کے زائد تناسب کے باعث آج رات اور کل صبح شہر میں دھند ہو سکتی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں دھند کی شدت زائد رہے گی۔
عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار معتدل درجے پر آ گیا ہے جس کی فضاء میں آلودگی 63 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں کمی آئی ہے۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Recent Posts

خضدار، موبائل اور انٹرنیٹ سروسزنہ ہونے کے برابر،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ، تحصیل نال میں یو فون کی موبائل…

3 mins ago

قلات، نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد سنگ مرمر لیجانے والے ٹرک کو آگ لگادی

قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…

11 mins ago

بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…

17 mins ago

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

23 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

24 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

27 mins ago