کراچی میں فضائی آلودگی ختم ,شہرِ قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 5ویں سے 40ویں نمبر پر کیسے گیا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں


کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں فضائی آلودگی ختم ,شہرِ قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 5ویں سے 40ویں نمبر پر کیسے گیا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں . دراصل سمندری ہواؤں کے باعث کراچی میں فضائی آلودگی ختم ہو ئی اور شہرِ قائد دنیا کی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 5ویں سے 40ویں نمبر پر آ گیا .


"این این آئی " کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے سے شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث سردی کی شدت کم محسوس ہوتی ہے . نمی کے زائد تناسب کے باعث آج رات اور کل صبح شہر میں دھند ہو سکتی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں دھند کی شدت زائد رہے گی .
عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار معتدل درجے پر آ گیا ہے جس کی فضاء میں آلودگی 63 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے . کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں کمی آئی ہے . کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں