سونے کی قیمت میں بڑی کمی، کافی عرصے بعد فی تولہ 4 لاکھ روپے سے نیچے آ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، کافی عرصے بعد 4 لاکھ روپے تولہ سے نیچے آ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے کم ہو کر 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8573 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 100 ڈالرز کم ہو کر 3764 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
