ریاض پر حوثیوں کا کروز میزائل حملہ ناکام، میزائل فضا میں روک کر تباہ کردیا گیا

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کا کروز میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا، سعودی اتحاد نے میزائل کو فضا میں ہی روک کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی اتحاد کےمطابق یمن میں حوثیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران چار صوبوں میں حوثیوں کے 60 فوجی اہداف تباہ کردیے گئے۔
اتحادکاکہنا ہےکہ صنعا، الحدیدہ،عمران اورصعدہ میں حوثیوں کی فوجی تنصیبات، زیرِ زمین میزائل ذخیرہ کرنے کے مراکز اور سرنگوں کو نشانہ بنایا گیا، کارروائیوں کا مقصد حوثیوں کی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کی صلاحیت کمزور کرنا ہے۔
دوسری جانب یمنی فورسز نے دعویٰ کیا ہےکہ فوجی کارروائیوں میں حوثیوں کے 178 جنگجو اورکمانڈر ہلاک جبکہ 74 فوجی گاڑیاں اور دیگر جنگی سازوسامان تباہ کردیا گیا ہے۔
