جدید ترین امریکی اسلحہ افغانستان سے سمگل کرنے کی کوشش ناکام، کون کون سی تباہ کن رائفلز شامل


پشاور(قدرت روزنامہ)افغانستان سے جدید ترین امریکی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جس میں تباہ کن رائفلز شامل ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق طورخم بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی اسلحے کی کھیپ قبضے میں لی، اسلحہ پیاز کی بوریوں میں چھپا کر سمگل کیا جا رہا تھا جس میں نائٹ ویژن سائیٹس لیزر بیم ، گرنیڈ رائفل اور گولیوں کی بھاری تعداد شامل ہے۔ دیگر رائفلز میں جدید ترین امریکی ساختہ ایم فور اور کلاشنکوف بھی شامل ہیں۔
افغانستان سے حالیہ سمگلنگ پاکستان کے خلاف سرزمین استعمال نہ کرنے کے افغان حکومت کے دعووں پر سوالیہ نشان ہے، پاکستان ہمسایہ ملک سے ٹی ٹی پی (کالعدم تحریک طالبان پاکستان) کے خلاف ٹھوس اقدامات کی توقع رکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت غیر قانونی ہتھیاروں کی سمگلنگ روکے۔