تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نالے میں جا گری، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
سرگودھا(قدرت روزنامہ) سرگودھا میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق افسوس ناک حادثہ سرگودھا پھاٹک نمبر 33 کے قریب پیش آیا جہاں ڈرائیور لاپرواہی کے ساتھ کار چلا رہا تھا اور تیز رفتاری کے سبب کنٹرول کھو بیٹھا، کار سامنے آنے والے سیم نالے میں جا گری۔
حادثے کے سبب 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، امدادی کارکنوں نے زخمی اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔