اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ نوازشریف کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں بری کیا جاتا ہے،24دسمبر 2018کا احتساب عدالت کا سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاہے کہ تفصیلی وجوہات پر مبنی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے۔