انتخابات میں تاخیر کی گنجائش نہیں،فواد حسن فواد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نگران وفاقی وزیر فوادحسن فواد نے کہاکہ نوازشریف کے سیاسی ایجنڈے سے اتفاق نہیں کرتا،نوازشریف کے لاڈلے ہونے کے بیانات سیاسی بیانیہ ہے، آئین و قانون کو دیکھتے ہوئے انتخابات میں تاخیر کی گنجائش نہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی میڈیا کو انٹرویو میں فوادحسن فواد نے کہاکہ امن وامان کی صورتحال کے باعث انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی،انتخابات کے ملتوی ہونے کی قیاس آرائیاں درست نہیں ،کوئی ایسا ابہام نہیں کہ کہ انتخابات 8فروری کو نہیں ہوں گے،آئین و قانون کو دیکھتے ہوئے انتخابات میں تاخیر کی گنجائش نہیں۔
نگران وفاقی وزیر نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اپنے خدشات پر سپریم کورٹ یا الیکشن کمیشن جاسکتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ لاڈلے اور لیول پلئینگ فیلڈ کے بیانات سیاسی بیانیہ ہے،نگران حکومت غیرجانبداری سے امور انجام دے رہی ہے،سیاسی جماعتیں الزامات کی بجائے انتخابی منشور پر توجہ دیں،نوازشریف کے لاڈلے ہونے کے بیانات سیاسی بیانیہ ہے۔
فوادحسن فواد نے کہاکہ نوازشریف کے ساتھ سرکاری حیثیت میں کام کرنے سے وابستگی رہی ہے،نوازشریف کے سیاسی ایجنڈے سے اتفاق نہیں کرتا ،ان کاکہناتھا کہ افغان شہریوں کی واپسی پر نظرثانی نہیں کی جا رہی ،پوری کوشش ہے پی آئی اے کی نجکاری کرکے جائیں۔